Live Updates

سپریم کورٹ بار کے وکلا کے ساتھ ہوں، کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں، وعدہ معاہدے کی طرح ہوتا ہے، حکومت کا اپنی زبان سے پیچھے ہٹنا کو ئی پہلی بار تو نہیں،ہرکسی کے ساتھ وعدہ کرکے حکومت مکر جاتی ہے،الیکشن کمیشن سے معافی نہیں مانگی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 11:31

سپریم کورٹ بار کے وکلا کے ساتھ ہوں، کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں، وعدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ بار کے وکلا کے ساتھ ہوں اور انکے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں، سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد رات کو نیند اچھی آتی ہے،الیکشن کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے سیاسی اور حکومتی رہنماؤں کو روکے جانے اور احتجاج کیے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی ۔

اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدہ ایک معاہدے کی طرح ہوتا ہے،ہمارا دینی فرض ہے کہ معاہدے پر عمل کیا جانا چاہیے۔وکلا نے کہاکہ 6ارب روپے لینے کے باوجود این او سی نہیں دیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت کا اپنی زبان سے پیچھے ہٹنا کو ئی پہلی بار تو نہیں ۔ہرکسی کے ساتھ وعدہ کرکے حکومت مکر جاتی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات