ہری پور،گھرمیں سلنڈر کادھماکہ، میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں

منگل 17 جنوری 2017 11:13

ہری پور،گھرمیں سلنڈر کادھماکہ، میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ہری پور میں سلنڈر کادھماکہ کے نتیجہ میں میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہری پور کے علاقے کانڑہ کالونی میں ایک گھرمیں سلنڈر کی گیس لیک ہونے کے باعث زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچیاں جھلس گئیں جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :