کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 17 جنوری 2017 10:55

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری۔2017ء) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر ، گلشن اقبال میں محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 محسوس کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ہے۔ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔ زلزلے کا مرکز کراچی ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے طلبہ خوف سے کلاسوں سے باہر آ گئے ہیں۔زلزلے سے شہریوں میں‌خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :