دنیا کے 79 ترقی پزیر ممالک میں پاکستانی معیشت بھارت سے 8 درجے بہتر ، پاکستان 52 ویں ، بھارت 60 ویںنمبر پر ہے،عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ

منگل 17 جنوری 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 79ترقی پزیر ممالک میں سے پاکستانی معیشت بھارت سے 8 درجے بہتر ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں میں پاکستان کا شمار 52 ویں جبکہ بھارت کا شمار 60 نمبر پر ہوتا ہے۔ ڈبلیو ای ایف کی انکلیو سو گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017ء کے مطابق دنیا کے بہت سے ترقی پزیر ممالک اقتصادی اہداف کے حصول اور اقتصادی ناہمواری کے خاتمہ میں کامیاب نہیں ہو رہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی ترقی پزیر معیشتوں میں بھارت کا نمبر 60 واں ہے جو چین اور پاکستان کے مقابلہ میں کہیں کم ترقی پزیر معیشت ہے۔ رپورٹ کی تیاری میں معیشت کے 12 مختلف شعبوں کی کارکردگی اور اعدادوشمار سے مدد حاصل کی گئی ہے جس ترقی پزیر ممالک کی گروتھ اور ڈویلپمنٹ معاشی ناہمواریوں کے خاتمہ اور اقتصادی استحکام کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دنیا ھبر کی 79 ترقی پزیر معیشتوں میں آزر بائیجان اور ہنگری کا بالترتیب دوسرا اور تیسرا نمبر ہے جکبہ چین 15 ویں ،نیپال 27 ، بنگلہ دیش 36 اور پاکستان 52 ویں نمبر پر ہیں۔ دنیا کی تیزی سے ترقی پزیر معیشتوں میں پولینڈ چوتھے، رومانیہ پانچویں، ہنگری چھٹے، لیتھویا ساتویں، پاناما آٹھویں، اور چلی دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :