جدہ:سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں کی پیسہ نہ بچانے کی پانچ غلطیاں
منگل 17 جنوری 2017 09:08
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017): سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو اپنی خون پسینے کی کمائی کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ ہی رائیگاں جاتی ہیں ۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر غیر ملکی ان پانچ عادات پر کنٹرول کر لیں تو ان کے پاس اچھی خاصی رقم بچ سکتی ہے ۔
1۔بہت زیادہ خرچا کر نا
غیر ملکیوں کو جیسے ہی تنخواہ ملتی ہی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ امیر ہو گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
2۔ساری تنخواہ گھر والوں کو بھیج دینا
ایشیائی شہریوں ، جن میں پاکستانی اور ہندوستانی شہری ایسے ہیں جن کا کام ہی یہ ہی ہوتا ہے کہ جیسے ہی تنخواہ ملے اور وہ ساری کی ساری رقم اپنے گھر والوں کو بھیج دیں ۔
3۔کریڈٹ کارڈز کے استعمال کے بعد اس کی ادائیگی
متعدد غیر ملکی ایسے ہیں کہ کریڈٹ کارڈز پر بے دریغ خرچ کرنے کے بعد اس کی ادائیگی بروقت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کو ہر ماہ ایک مخصوص رقم کے علاوہ زائد رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔
4۔مستقبل کی منصوبہ بندی
سعودی عرب میں آنے والے غیر ملکیوں کی کثیر تعداد کے پاس مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوتی ان کا کام صرف ماہانہ تنخواہ لے کر یا تو گھر بھجوانا یا خرچ کرنا ہوتا ہے بہت کم غیر ملکی ایسے ہیں جو ایک مقصد لے کر آتے ہیں اور جیسے ہی ان کا مقصد پورا ہوتاہے وہ ایک کامیاب زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں ۔یہ بھی رقم کی بچت نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
5۔ نیا کاروبار کرنے کی جستجو
ایک سروے کے مطابق 48فیصد غیر ملکی شہری ایسے ہیں جو اپنی تنخواہ میں سے ایک خاص رقم اپنے مستقبل کے کاروبار کے لیے رکھتے ہیں ۔ جبکہ ان میں سے صرف تین فیصد ایسے ہیں جو اس رقم کواصل مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ باقی افراد یا تو اس رقم کو کسی ایسی جگہ لگاتے ہیں جہاں اس کا کوئی فائدہ نہ ہو اور یا گھر والوں کی بے جا فرمائشوں پر اپنے وطن رقم بجھوا دیتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق ان تمام عوامل کو ذہن میں رکھ کر اگر کوئی کو شش کرے تو سعودی عرب میں تھوڑے عرصے میں اچھی خاصی رقم بچا سکتاہے جو اسکو مستقبل کے کارو بار کے لیے انتہائی ضروری ہوتی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.