دبئی : والدہ کو قتل کرنے والے اماراتی شہری کو دو سال قید کی سزا ، دیت ادا کرنے کا حکم

منگل 17 جنوری 2017 09:05

دبئی : والدہ کو قتل کرنے والے اماراتی شہری کو دو سال قید کی سزا ، دیت ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017): چند ماہ قبل اپنی سگی والد ہ کو قتل کرنے اور اسکی میت کو اپنے پاس رکھنے والے اماراتی شہری جو کہ ڈنمارک کی نیشنیلٹی بھی رکھتا تھا کو متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ورثہ کی جانب سے معاف کرنے کے باوجود متحدہ عرب امارات کے قوانین کی روشنی میں دو سال قید اور 20,0000درہم دیت اد ا کرنے کا حکم سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی شہریت رکھنے والے اماراتی شہری نے چند ماہ قبل اپنی والدہ کو قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

قتل کرنے کے بعد اماراتی شہری کئی گھنٹے اپنی ماں کی لاش کے پاس بیٹھا رہا ۔ ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد معلوم ہو ا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔ عدالت نے متعدد میڈیکل رپورٹس آنے اور ورثہ کی جانب سے معاف کیے جانے کے بعد اماراتی شہری کو دو سال قید کی سزا کاحکم سنایا اور ساتھ ہی اس کا کسی اچھے طبی ہسپتال سے ذہنی بیماری کا علاج کروانے کا حکم بھی صادر کیا ۔ دیت کی رقم کے بارے میں عدالت کا کہناتھا کہ دیت کی رقم دوسرے تمام بھائیوں میں برابر تقسیم کر دی جائے ۔تاہم ابھی تک یہ تہہ نہیں ہو سکا کہ دیت کی رقم کون ادا کرے گا۔