تبوک: سعودی بھائیوں پر مصر میں گردے بیچنے کاالزام

منگل 17 جنوری 2017 09:02

تبوک: سعودی بھائیوں پر مصر میں گردے بیچنے کاالزام

تبوک:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017): مصر ی حکومت نے دو سعودی بھائی جن میں ایک گردوں کے عارضے کا شکار ہے کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری عبدل العلاع الشبرامی کو مصری حکام نے بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیاہے ۔ سعودی شہری گزشتہ دو ماہ سے مصر میں اذیت اور قرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔سعودی شہری کا کہناہے کہ اس نے قانونی طورپر سعودی سفارتخانے کے ذریعے مصر میں مردہ شخص کے گردے حاصل کرنے کے لیے کو شش کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کی مصر میں بھی اجازت ہے ۔مصر میں گردوں کا آپریشن ہونے کے بعد عبدل کی حالت بہتر ہو گئی تھی ۔تاہم کچھ روز بعد ہی مصری سکیورٹی حکام نے ان کے اپارٹمنٹ پر دھاوا بول دیا اور ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ۔اس کے بعد سعودی شہری کو باقاعدہ طور پر ضمانت پر رہا کیا گیاتھا۔ گزشتہ دنوں سعودی شہری نے سفر کرنے کے لیے کو شش کی تو پتہ چلا کہ اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیاہے ۔سعودی شہری نے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مصری حکام سمیت سعودی سفارت خانے کے اہم عہدیداروں سے رابطہ کیاہے ۔