کویت سٹی : تیز رفتار کا ر کا پیچھا کرتے پولیس کی گاڑی الٹ گئی ، اہلکار شدید زخمی

منگل 17 جنوری 2017 09:02

کویت سٹی : تیز رفتار کا ر کا پیچھا کرتے پولیس کی گاڑی الٹ گئی ، اہلکار ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017): کویتی علاقے صبہیاء میں ایک تیز رفتار کار کا پیچھا کرتے ہوئے کنٹرول کھو جانے کے باعث پولیس کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کار کو ڈرائیو کرنے والا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صبہیاء کے علاقے میں پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک تیز رفتار گاڑی تمام سگنل توڑتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ جارہی جسے کوئی نامعلوم شہری چلا رہا ہے ۔

پولیس کنٹرول روم نے اطلاع ملنے کے بعدصبہیاء کے علاقے میں پیٹرول پر تعینات آفیسر کو گاڑی کا پیچھا کرنے کا کہا جس نے ملزم کا پیچھا تو شروع کر دیا تاہم اس کی گاڑی کنٹرول کھو جانے کے باعث سڑک پر لگے پو ل سے جا ٹکرائی ، جس کے نیتجے میں اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس ملزم کی تلا ش کر رہی ہے ۔