جدہ: 2016میں 1400 سے زائدسعودی شہریوں نے سرکاری ملازمتیں ترک کیں : محکمہ شماریات

منگل 17 جنوری 2017 08:57

جدہ: 2016میں 1400 سے زائدسعودی شہریوں نے سرکاری ملازمتیں ترک کیں : محکمہ ..

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017): سعودی عرب کے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2016میں 1461شہریوں نے سرکاری ملازمتیں ترک کیں ۔ ملازمتیں ترک کرنے والوں میں177خواتین بھی شامل تھیں۔اعدادشمار کے مطابق 37سعودی شہریوں کا تعلق اہم وزارتوں سے بھی تھا۔جو ان وزارتوں میں اہم عہدوں پر کام کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

محکمہ شماریات کے ترجمان کا کہناہے کہ وزارتوں کے اعلیٰ عہدے سے نکالے جانے والے یا ملازمت ترک کرنے والوں میں متعدد کو ملازمت کے ابتدائی (probationary) وقت مکمل ہو نے پر نکال دیاگیا تھا ۔

اور کئی ایسے سعودی شہری بھی ہیں جنہوں نے ذاتی وجو ہات کی بنا پر ملازمتوں سے استعقی دیا۔واضع رہے کہ سعودی حکومت نے 2020منصوبے کے تحت سرکاری اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نا فذ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے ۔