عمان: ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیئے نئے لیبر قوانین جلد ہی متعارف کروا دیئے جائیں گے : وزیر برائے افرادی قوت

منگل 17 جنوری 2017 08:57

عمان: ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیئے نئے لیبر قوانین جلد ہی متعارف ..

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017):عمان کی وزارتِ افراد ی قوت کے وزیر شیخ عبداللہ بن ناصر البکری کا کہناہے کہ سلطنت میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے نئے لیبر قوانین بہت جلد متعارف کروادیئے جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ” نئے لیبر قوانین آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ عنقریب ان کو متعارف اور لاگو کر دیا جائے گا“۔

(جاری ہے)

قوانین کے متعارف ہونے میں تاخیر کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ تاخیر کی اصل وجہ ان قوانین کو نئی معاشی صورت ِ حال کے مطابق بنانا ہے ۔انہوں نے یہ اہم معلومات شوری ٰ کونسل کے اجلاس کے دوران اہم نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے فراہم کی۔ شوری ٰ کونسل نے باقاعدہ طور پر لیبر قوانین میں تاخیر کی وجہ دریافت کی تھی ۔البکری کا کہناتھا کہ اس وقت عمانی نجی کمپنیوں میں 228,070عمانی شہری ملازمت کر رہے ہیں ۔ہم ایسے قوانین لانے کی کوشش کر رہے ہیں جن سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو فائدہ پہنچ سکے ۔