ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اعلی ٰ حکا م نے غیر ملکیوں پر کریک ڈاؤن کی خبروں کی تردید کر دی

منگل 17 جنوری 2017 08:57

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اعلی ٰ حکا م نے غیر ملکیوں پر کریک ڈاؤن ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2016): سعودی محکمہ پاسپورٹ ( جوازات) کے اعلیٰ حکام نے غیر ملکی شہریوں کے لیے دوسرے مرحلے کے آغازاور کریک ڈاؤن کی تمام خبروں کی تردید کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی کہ غیر قانونی طورپر مملکت میں مقیم غیر ملکی شہریوں کو قانونی طورپر سعودی عرب سے واپس اپنے وطن جانے کے لیے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے باقاعدہ طورپر اپریل 2017کی آخری تاریخ بھی تہہ کرنے کا عندیہ دیا گیاتھا۔تاہم ان خبروں کی سعودی عرب کے پاسپورٹ دفاتر جوازات نے سختی سے تردید کر دی ہے ۔ جوازات کے ترجمان کا کہناہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ جب تک سرکاری طورپر ایسے احکامات نہیں آجاتے اس وقت تک کسی بھی مرحلے کے آغا ز یا انجام کے بارے میں ہم نہیں بتا سکتے ۔ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے ۔ فی الحال کسی بھی غیر ملکی شہری کو ایسی کو ئی اجازت یا کریک ڈاؤن نہیں کیا جا رہا۔