عمان: زائد المیعاد مدت کی اشیائے خوردونوش بیچنے پر شہری کو تین ماہ قید کی سزا، 2000قطری ریال جرمانہ

منگل 17 جنوری 2017 08:52

عمان: زائد المیعاد مدت کی اشیائے خوردونوش بیچنے پر شہری کو تین ماہ قید ..

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017):قطر ی کنزیومر کورٹ نے شہری کو زائد المعیاد مدت کی اشیائے خوردونوش بیچنے پر تین ماہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔عدالت نے ملزم کو 2000قطری ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے گاہکوں کو غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء بیچنے کی کو شش کی تھی ۔اس مقصد کے لیے اس نے اپنی دکان پر سیل لگائی تھی ۔جج نے ملزم کو تین ماہ قید کی سزا کے علاوہ بھاری جرمانہ اور دکان میں رکھی تمام اشیاء تلف کرنے کا حکم بھی صادر فرمایا ۔