کویت سٹی : دوبنگلہ دیشی شہریوں کو دوبارہ ڈی پورٹ کر دیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 08:43

کویت سٹی : دوبنگلہ دیشی شہریوں کو دوبارہ ڈی پورٹ کر دیا گیا

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17جنوری 2017):چھ سال پہلے کویت سے بے دخل کیے گئے دو بنگلہ دیشی دوست دوبارہ آنے پر ایک سال بعد پھر کویتی پولیس حکام کے ہتھے چڑھ گئے ۔جس کے بعدان کو بلیک لسٹ کر کے ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق دونوں بنگلہ دیشی شہریوں کو چھ سال قبل کاغذات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر کے ڈی پورٹ کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

لیکن مذکورہ بنگلہ دیشی شہری پھر ناجائز طریقے سے پاسپورٹ میں ردوبدل کر کے کویت آنے میں کامیاب ہو گئے ۔ ملزمان نے اس مقصد کے لیے جعلی دستاویزات بنوائی تھی اور دوسری بار ایک سال قبل کویت آئے تھے ۔ گزشتہ دنوں سکیورٹی چیکنگ کے دوران دونوں کو کاغذات نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد یہ انکشاف ہو ا کہ یہ دونوں پہلے بھی کویت سے ڈی پورٹ ہو چکے ہیں ۔ سکیورٹی حکام نے تمام دستاویزات مکمل کر کے ملزمان کو ڈی پورٹ کر دیاہے ۔