بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے، سخت سکیورٹی میں بلاول ہائوس لیجایا گیا

پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کر کے لاہور سے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی کے انتظامات بارے آگاہ کیا

پیر 16 جنوری 2017 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے لاہو رپہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور انہیں بعد ازاں سخت سکیورٹی حصار میں ہی بلاول ہائوس لے جایا گیا ۔