سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا اختیار، وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کی درخواست قبول کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 22:58

سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا اختیار، وفاقی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2017ء) سائبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے اختیار کے حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کی درخواست قبول کر لی ہے۔ انگریزی اخبار دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق حساس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے حکومت کو درخواست دی تھی کہ ملکی سلامتی کے خلاف انٹرنیٹ پر کام کرنے والے افراد اور اداروں کیخلاف ایکشن لینے کی انہیں اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کیلئے 2016 میں بنائے گئے ایکٹ میں بھی اس حوالے سے کچھ ترامیم کر دی گئی ہیں۔ ان ترامیم کے باعث حساس اداروں کو اب اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائیاں کر سکیں۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کی جانب سے دی نیوز کے ذرائع کو بتایا ہے گیا کہ اس فیصلے کے باعث آئی ایس آئی کی جانب سے حال ہی میں کی گئی کچھ کاروائیاں قانونی طور پر جائز ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس ایکٹ کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اب تک 12 کیسز رجسٹر کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :