ْکوئٹہ, دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار وں کی ہلاکت، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

پیر 16 جنوری 2017 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاران کے جاں بحق ہونے پر گہرے کا دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعات کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہچایا جائے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ان میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :