Live Updates

ْعمران خان کا الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہی: ترجمان تحریک انصاف

پیر 16 جنوری 2017 22:52

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے معافی مانگنے کا تاثر بالکل بے بنیاد ہی ،الیکشن کمیشن سے معذرت یکسر خارج از امکان ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ان اطلاعات کے پیچھے کارفرما عناصر اور محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں۔وکیل کے ذاتی حیثیت میں جمع کروائے گئے بیان کو چیئرمین تحریک انصاف کا بیان قرار دینا سراسر بددیانتی ہے۔الیکشن کمیشن اپنے رویے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ساکھ بچانے کیلئے دھمکیوں کی بجائے طرز عمل میں بہتری مؤثر ترکیب ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات