نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 16 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) کوئٹہ میںنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ،ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کی شب نوید احمد اور الطاف حسین اپنی ڈیوٹی سے چھٹی کرکے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو جوائنٹ روڈ اور کلی دیبہ میں نشانہ بنایا۔جس سے دونوں پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئیں۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :