13تھانوں کی کرائے کی عمارتوں میں منتقلی کیلئے متعلقہ ایس پیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا

پیر 16 جنوری 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)13تھانوں کی کرائے کی عمارتوں میں منتقلی کے لئے متعلقہ ایس پیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہورپولیس کے تھانے کرایوں کی عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں ان عمارتوں میں دکانیں اور فلیٹس کے ساتھ ساتھ رہائشی گھر بھی شامل ہیں جہاں پولیس اہلکاروں کو نہ تو بیٹھنے کے لیے کوئی مناسب جگہ دستیاب تھی اور نہ ہی تھانوں میں اہلکاروں کی رہائش کا کوئی انتظام ہے ۔

ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا ہے کہ رواں سال گیارہ پولیس سٹیشنز ایسے ہیں جن کو ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی کام کی وجہ سے نئی جگہ ڈھونڈی جا رہی ہے تاکہ تھانوں کو کسی صاف ستھری اور مناسب عمارتوں میں منتقل کیا جا سکے۔ جن تھانوں کے لیے جگہ ڈھونڈی جا رہی ہے ان میں تھانہ ملت پارک ، لیاقت آباد ، فیصل ٹاؤن اور اسلام پورہ سمیت دیگر تھانے شامل ہیں۔