دوغلے پن کے ساتھ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا، متضاد بیانات دینا اور واویلا کرنا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا وطیرہ بن چکا ہے، وزارت داخلہ
پیر 16 جنوری 2017 22:40
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ صرف سابق صدر ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ایک طویل لسٹ ہے جن کی کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں ریکارڈ پر ہیں اور تصاویر بھی موجود ہیں جو کہ ضرورت پڑنے پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔
فرحت اللہ بابر کی جانب سے ان ملاقاتوں سے انجان بننے اور اس قسم کی سیاست میں پڑنے کو اس لئے نظر انداز کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسی میں ہی پیپلز پارٹی ماہرہے۔ مگر پچھلے تین سال میں دہشت گردی کے خلاف ہوئی کامیابیوں کو تہہ و بالا کرنے کی فرحت اللہ بابر کی دانستہ کوششوں کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔فرحت اللہ بابر کے خیالات زمینی حقائق اور شواہدکو جھٹلانے کے مترادف ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف ایک سال میں کہ جب پیپلز پارٹی کا اقتدار عروج پر تھا دہشت گردی کے 2060 واقعات ہوئے جو کہ اس سال محض 754تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ یہ وہ ٹھوس حقیقت ہے کہ جو فرحت اللہ بابر اور ان کی پارٹی کو نہیں بھاتی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے انکی حکومت نے کچھ نہیں کیا جبکہ موجودہ حکومت کا ریکارڈ خود اس ضمن میں اپنی گواہی آپ دیتا ہے۔ یہاں پیپلز پارٹی کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرانا مقصودہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پچھلے دس سالوں میںاب دہشت گردی اورانتہا پسندی کم ترین سطح پرہے، اس حقیقت کو امریکی تھنک ٹینکس، دہشت گردی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے، غیر ملکی حکومتیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی تسلیم کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پی پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اورعوام کو گمراہ کرنے اور تاریخ اور حالات حاضرہ سے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے بیانات دینے سے پہلے حقائق مدنظر رکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلند ترین شرح سود کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا‘شرح سود مہنگائی کم کرنے کے لیے بڑھائی گئی تھی.تاجر
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.