Live Updates

قوم کے نو ماہ ضائع کرنے کے بعد وزیر اعظم استثنیٰ کی بھیک مانگنے لگے ہیں،تحریک انصاف

وزیر اعظم بند گلی میں ہیں اور تکنیکی نکات کے ذریعے مقدمے سے جان چھڑوانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں،نواز شریف کے پاس قوم کے سوالوں کا جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

پیر 16 جنوری 2017 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت کے مختلف پہلوو ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق اجلاس میں یہ بات بھی زیر بحث رہی کہ ہر پیشی پر وزیر اعظم کے مو قف بدل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم قوم کے نو ماہ ضائع کرنے کے بعد اب استثنیٰ کی بھیک مانگنے لگے ہیں۔ جاری ہونے والی خبر کے مطابق وزیر اعظم بند گلی میں ہیں اور تکنیکی نکات کے ذریعے مقدمے سے جان چھڑوانے کیلئے ہاتھ پاو ں مار رہے ہیں۔احتساب سے بچنے کے لیئے وزیر اعظم نے اب تک بے شمار حربے استعمال کئے۔جوں جوں وزیر اعظم پر قانون کی گرفت بڑھ رہی ہے انکے درباریوں کی بدزبانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔اب نواز شریف کے پاس قوم کے سوالوں کا جواب دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔ قوم کو بہت جلد لوٹ مار کے اس سلسلے سے نجات ملے گی۔اور آئندہ انتخابات سے قبل نواز شریف جیسی بہت سی آلائشوں سے سیاست پاک ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات