چنیوٹ، شہر میں ڈیم بننے سے شہر کے عوام کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا،چوہدری جاوید سلیم گجر

پیر 16 جنوری 2017 22:33

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی چنیوٹ کے صدر چوہدری جاوید سلیم گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چنیوٹ شہر میں ڈیم بننے سے شہر کے عوام کو بڑا فائدہ حاصل ہو گا حکومت ہر صورت میں ڈیم بنائے گی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر ے گی ملک سے جلد ہی اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈیم کی چنیوٹ میں تعمیر پر بعض سیاسی جماعتیں بلاوجہ مخالفت کر رہی ہیں یہ لوگ اپنے مفادات چاہتے ہیں چنیوٹ کی عوام ڈیم بنانے کے حق میں ہے اگر ڈیم بنانے کی مخالفت کی گئی تو مسلم لیگ ن کے کارکنان عوام کے ساتھ ڈیم بنائوتحریک شروع کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کے معیار زندگی اور بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے آئندہ الیکشن میں بھی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں آتا یہ لوگ ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے عوام آئندہ انتخابات میں ان عناصر کو مسترد کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :