چنیوٹ،واپڈا کی غفلت بارش کے باعث تین کھمبے گر گئے

حادثے کا خدشہ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 22:33

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) واپڈا کی غفلت موضع بخاریاں کے علاقہ میں بارش کے باعث تین کھمبے گر گئے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ علاقہ مکینوں واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ جھنگ روڈ موضع بخاریاں میں گزشتہ کئی روز سے 11KVتاروں کی کراس ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث واپڈا کے تین پول بھی رہائشی آبادی کے قریب گرے پڑے ہیں جس کے باعث علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں سابقہ ناظم سید شاہ حسین نے ایکسین واپڈا چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمارے علاقہ میں بجلی کے نئے پول لگائے جائیں اور 11kvکی تاروں کے کراس بھی درست کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :