حطار، برطانیہ پلٹ نوجوان نے روٹھی بیوی کے تناذعہ پر خود کشی کرلی

پیر 16 جنوری 2017 22:33

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) خانپور کے علاقہ میرپور میں برطانیہ پلٹ نوجوان نے روٹھی بیوی کو مناکر لانے کے تناذعہ پر اپنی کنپٹی پرگولی مار کر خود کشی کرلی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام علاقہ پنج کٹھہ خانپور کے گائوں میرپور کے رہائشی پلٹ 34سالہ وقار ولد فریدی خان نے گھر پہنچنے کے بعد چھ گھنٹوں اندر خود کشی کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق وقار اتوار کی صبح دس بجے کی فلائٹ سے گھر واپس پہنچا تھا اور سفر کی تھکن کے باعث شام سات بجے قریب اٹھا اور اس نے پاکستان میں موجود اپنی روٹھی بیوی جو اپنے میکے لوسر شرفو میں مقیم تھی کو منانے کے لئے والدہ سے بات کی تاہم والدہ نے بیوی کو گھر لانے کی مخالفت کی اورماں بیٹے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس سے دلبراشتہ ہو کر وقار نے کمرے میں جا کر تیس بور پستول سے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا،متوفی وقار اپنے بڑے بھائی آصف کے ہمراہ کئی سال سے برطانیہ میں مقیم تھا اور دونوں بھائیوں نے وہاں شادیاں بھی کررکھی ہیں جبکہ وقار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں آکر شادی کی تھی مگر اس کے برطانیہ واپس جانے کے بعد اسکی بیوی اپنی وقار کی والدہ سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی ، خود کشی کرنے والے نوجوان کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میرپور میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ، واضح رہے کہ خود کشی کے بعد ورثاء کی درخواست پر نوجوان کی نعش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :