جوکام پنجاب میں3دن میں ہوتاہے کراچی میں3ماہ میں ہوتاہے، سنیٹر نہال ہاشمی

سندھ حکومت کو معلوم تھا بارش ہونے والی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے ، وزیراعلیٰ سندھ کوغفلت کے مرتکب افسران کوسزادینی چاہیئے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو معلوم تھا بارش ہونے والی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے ، جوکام پنجاب میں3دن میں ہوتاہے کراچی میں3ماہ میں ہوتاہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے راہنما سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور بلدیاتی اداروں کو اختیار نہیں دیا گیا، سندھ حکومت کو معلوم تھا بارش ہونے والی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے ، جوکام پنجاب میں3دن میں ہوتاہے کراچی میں3ماہ میں ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں میں تاجروں اور عام شہریوں کا نقصان ہوا ، وزیراعلیٰ سندھ کوغفلت کے مرتکب افسران کوسزادینی چاہیئے۔