کراچی میں برساتی نالوں پرتجاوزات قائم ہیں جس کے باعث حالیہ بارشوں میں کراچی میں حالات خراب ہوئے، اسد عمر

عوام کوبااختیاربنانے کے لیے ہرسیاسی جماعت کیساتھ کھڑاہوں گا، بلدیاتی نمائندے عوامی نمائندے ہیں ، کراچی کے بلدیاتی اداروںکواختیارنہ دیناآئین کی خلاف ورزی ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی میں برساتی نالوں پرتجاوزات قائم ہیں جس کے باعث حالیہ بارشوں میں کراچی میں حالات خراب ہوئے ، کراچی کے بلدیاتی اداروںکواختیارنہ دیناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں راہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عوام کوبااختیاربنانے کے لیے ہرسیاسی جماعت کیساتھ کھڑاہوں گا، بلدیاتی نمائندے عوامی نمائندے ہیں ، کراچی کے بلدیاتی اداروںکواختیارنہ دیناآئین کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں برساتی نالوں پرتجاوزات قائم ہیں جس کے باعث حالیہ بارشوں میں کراچی میں حالات خراب ہوئے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملنے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں،سارااختیاروزیراعلیٰ کے پاس نہیں ہوناچاہیئے۔