پاکستان مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ کی جانب سے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

پیر 16 جنوری 2017 22:13

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع لاڑکانہ کی جانب سے پارٹی دفتر میں گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں (ن) لیگ کے مرکزی کونسلرز، ضلعی اور تحصیل عہدیداروں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کرکے دس منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کونسلر احمد بخش کورائی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سرائی غلام رزاق کولاچی، الطاف جوکیو، نثار چانڈیو، عبدالستار جلبانی، ڈاکٹر محمد صادق بھٹو، غلام محمد بھٹو اور دیگر نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی اصول پرست انسان تھے جنہوں نے پوری زندگی اصولوں پر گزاری اور پاکستانی قوم کے لئے جدوجہد کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔