بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو خونریزی سے روکیں،دفتر خارجہ

عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی آزادانہ تحقیقات کیلئے اقدامات کرے،بیان

پیر 16 جنوری 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو خونریزی سے روکیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی آزادانہ تحقیقات کیلئے اقدامات کرے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منظم نسل کشی کی سختی سے مذمت کرتا ہے بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کررہی ہے بھارتی فوج کشمیروں کے قتل عام کے لئے مہلک ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سیبلٹ گن کے استعمال سے 7 ہزار کشمیری جوان زخمی اور سینکڑوں نابینا ہوچکے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کا موجودہ دور برہان وانی کی شہادت سے شروع ہوا ان کی شاہدت کے بعد متعدد کشمیری جوانوں کو شہید کیا گیا بھارتی فوج نے پرلگام میں مزید تین جوانوں کو شہید کردیا ہے پاکستان کشمیری جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں خونریزی سے روکے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی اجازت نہ دینا مایوس کن ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے اقدامات کرے۔ (عابد شاہ)