Live Updates

تحریک انصاف کا شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ریفرنس شوگر مل کی منتقلی کے مقدمات کی بنیاد پر دائر کیاجائے گا‘ عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کو انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی بھی ہدایت

پیر 16 جنوری 2017 22:12

تحریک انصاف کا  شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ ناہلی ریفرنس شوگر مل کی منتقلی کے مقدمات کی بنیاد پر دائر کیاجائے گا‘چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کو انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی‘ اجلاس میں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف کے خلاف نااہلی ریفرنس التوفیق کیس اور شوگر مل منتقلی کے مقدمات کی بنیاد پر دائر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے ریفرنس تیار کرلیا۔ نااہلی ریفرنس پر تحریک انصاف کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی نے دستخط کردیئے ہیں‘ نااہلی ریفرنس جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف نے انتخابات کی بھرپور تیار کی ہدایت کی۔ انہوں نے اراکین تحریک انصاف کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم موثر اور تیز کی جائے اور پانامہ کیس سے جڑے تمام حقائق عوام کو پہنچائے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات