نوازشریف معاملات بچوں پر اور بچے قطری شہزادے پر ڈال رہے ہیں ،ْمیرا منہ بند کرانے کی کوشش نہ کریں ،ْعمران خان

پیر 16 جنوری 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف معاملات بچوں پر اور بچے قطری شہزادے پر ڈال رہے ہیں ،ْمیرا منہ بند کرانے کی کوشش نہ کریں ۔سپریم کورٹ کے باہر گفتگومیں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا استثنیٰ نہیں لوں گاانہوں نے اسمبلی میں کہا دستاویزات ہمارے پاس ہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے کہا ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہوگیاہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم ہیں،اگرمریم اصلی مالک ہیں توقطری خط جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک میں وزیراعظم کی اصلی طاقت اخلاقی ہوتی ہے،یوٹرن میں نے نہیں نوازشریف نے لیا ہے،نوازشریف کی مورل اتھارٹی ختم ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل پر آدھی عدالت سورہی تھی ،آج کی سماعت میں شیخ رشید کوخراٹے مارتے سنا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرے لیے کہاجاتاتھا یوٹرن لیتا ہوں ،ْآج نوازشریف نے تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لیا،اگرآئی سی آئی جے اوربی بی سی نے غلط کہا ہے تونوازشریف ان پرکیس کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سربراہ کو اخلاقی قوت حاصل ہوتی ہے لیکن نوازشریف کی اخلاقی ساکھ ختم ہوچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :