سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کوششوں کے بعد شاہدرہ چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب ،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیر کی منظوری

پیر 16 جنوری 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) شہریوں کی سہولت کی خاطر اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شاہدرہ چوک میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو درخواست دی تھی جس کے بعد ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لئے مختلف فزیبلیٹز بھیجی گئیں اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خصوصی درخواست کی گئی کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیر اشد ضروری ہے جس پرچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین سے وعدہ کیا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب ،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیرکا منصوبہ جلد شروع کیاجائے گا ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے شاہدرہ چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب ،سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیرکی فزیبلیٹی باقاعدہ منظور کر کے مراسلہ بھیج دیا اور چند دنوں بعد سگنلز کی تنصیب راوی سے شیخوپورہ ، سلپ روڈ اور برکت پلی کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمد مبین نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس منصوبہ پر ایک کروڑ 94لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

شاہدرہ چوک پر رش آورز میں ٹریفک کا دبائو بڑھنے سے ٹریفک بہائو کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کرنی پڑتی ہے جس پر سٹی ٹریفک پولیس نے کو شش کرکے شاہدرہ چوک پر باقاعدہ ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری لے لی ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا ۔سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ اور صاف راستہ دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :