عوامی رکشہ یونین کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے، سی این جی کی بندش ،پرچی مافیہ کیخلاف احتجاجی مظاہروںکا اعلان

پیر 16 جنوری 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) عوامی رکشہ یونین پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے، سی این جی کی بندش اور پرچی مافیہ کے خلاف احتجاجی مظاہروںکا اعلان کردیا ہے۔غریبوں کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کی آواز اٹھانے کی بجائے اقتدار کی کھینچا تانی میں مصروف ہیں۔

ممبران اسمبلی اپنی تنخواہوں میں تین سو فی صد اضافہ کروانے کے بعد بھول چکے ہیں کہ ملک میں کس قدر مہنگائی ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چئیرمین مجید غوری نے فیصل ٹائون میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب غریب عوام کو ووٹ دینے سے پہلے ہزار بار سوچنا ہے کہ ووٹ سرمایہ داروں کو دیں یا اپنے حقوق کی جدو جہد کرنے کیلئے اپنے میں سے نمائندے چنین۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت جب دل چاہتا ہے مہنگائی کر دیتی ہے جبکہ مزدوروںکی آمدنی تو اتنی ہی رہتی ہے۔رکشہ ڈرائیور اب اپنے حقوق کی جدہ جہد کیلئے پر عزم ہیں۔ عوامی رکشہ یونین نے ان میں شعور کی ایک نئی روح پھونک دی ہے۔پڑھے لکھے رکشے ڈرائیوروں کو عہدیدار بنایا جارہا ہے اور رکشہ ڈرائیوروں کے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 48گھنٹے میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی نہ ہوئی تو عوامی رکشہ یونین شہر کے مختلف حصوںمیں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :