پروفیسر حافظ محمد سعید کا مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 16 جنوری 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ مولانا سلیم اللہ خاں نے دینی مدارس کے تحفظ کیلئے نمایاں کردار ادا کیاہے‘ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مولانا سلیم اللہ خان کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :