سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کو ساتھ ملا کر آزادی کشمیر کیلئے جاری جدوجہد مزید منظم کریں گے ،جماعتی تشخص سے بالا تر ہوکر تحریک آزدی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے مہم چلائی جائے گی ، کشمیری پاکستانی پرچم اٹھا تے ہیں ہم بھی ہر پروگرام میں جماعت الدعوة کی بجائے پاکستان کا پرچم اٹھائیں گے کراچی سے پشاور تک جلسوں اور کانفرنسوںکا انعقاد کیا جائے گا،بھارتی فوج نے اسرائیلی طرز پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے ، بھارتی فورسز کی ناکہ بندی سے کشمیری عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کاکارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو
پیر 16 جنوری 2017 21:57
(جاری ہے)
وہ پیر کوکارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے 2017 کا سال کشمیر کے نام کرنے کافیصلہ کیا ہے۔امسال تمام پروگرام اور سرگرمیاں کشمیر کے حوالہ سے ہو ں گی۔
یکم فروری سے سات فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائیں گے۔اسی طرح دیگر ایام میں بھی کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ سب جماعتوں کو ساتھ ملاکر قومی سطح پر اس تحریک کو منظم کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہت مضبوط ہوئی ہے۔پوری کشمیر ی قوم سڑکوں پر ہے اور اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے قربانیاں پیش کر رہی ہے۔بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا‘ ہمیں کشمیریوں کی مدد سے کسی طور پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا دہشت گردی کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر پرزیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ کھل کر کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کا ساتھ دیں اور انہیں 8 لاکھ بھارتی فوج کے تسلط سے نجات دلانے کی کوشش کریں۔اگر حکمران دین اسلام کی روشنی میں اپنی پالیسیاں ترتیب دیں تووہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیری مسلمان ان شاء اللہ آزاد فضا میں سانس لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم آزاد کشمیر اور پاکستان میں کشمیر کے حوالے سے کانفرنسیں اور بڑے جلسے کرکے حکومت کو کشمیر کے حوالہ سے آواز اٹھانے پر مجبور کریں گے۔ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوںکے کندھوں سے کندھا ملا کر چلیں گے۔امیر جماعةالدعوة نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تحریک آزادی کشمیر جلد ان شاء اللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں۔ اگر کشمیری پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں تو حکمرانوں کو بھی کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں ہر گھرانہ کسی نہ کسی حوالہ سے بھارتی ظلم وبربریت کے تشدد کا شکار ہے۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.