حکومتِ پنجاب قاتل بسنت اور پتنگ بازی کی اجازت دینے سے اجتناب کرے ، وکلاء تنظیموں حرمت رسول ؐ لائرز موومنٹ اور مصطفائی جسٹس فورم کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) وکلاء تنظیموں الاُمہ لائرز فور م، حرمت رسول ؐ لائرز موومنٹ اور مصطفائی جسٹس فورم نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے قاتل بسنت اور پتنگ بازی کی اجازت دینے سے اجتناب کرے وگرنہ اعلیٰ عدلیہ سے رجو ع کیا جائے گا۔ وکلاء تنظیموں کے سربراہان مخدوم جمیل فیضی،رائو طاہر شکیل اور صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے فروری میںبسنت کے اعلان کے ساتھ ہی شہر میں پتنگ بازی اور اس سے بے گناہ اور معصوم لوگوں کے جگہ جگہ شدید زخمی ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں اضافہ اور ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہو گا جسے کوئی ذی شعور انسان برداشت نہیں کر سکتا اور یوںتفریح کے نام پر خونریزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی اور بسنت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو دیکھ کر ہی سپریم کورٹ نے اس خونی کھیل پرسختی سے پابندی لگائی تھی جس کے بعد انسانی جانوں اور خاص طور پر معصوم بچوں کا خون بہنا بند ہوا تھا، لہذا اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع نہ کیا جائے اور عوام کے حال پر رحم کیا جائے۔وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب یا حکومت لاہور نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو وہ دوبارہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا حق رکھتے ہیں۔حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے لئے مثبت وصحت بند سرکرمیوں کا اہتمام کرے لیکن وقت ،پیسے اور جانوں کے ضیاع کو بھی روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :