حالیہ برفباری کے دوران ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے،میر سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کا رروائیاں جاری ہے، ایف سی، سول انتظامیہ اور پاک فوج کی معاونت حاصل ہے،صوبائی وزیر داخلہ

پیر 16 جنوری 2017 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری کے دوران ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں نے جس جاںفشانی سے اپنی ذمہ داری ادا کی وہ قابل ستائش ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کا رروائیاں جاری ہے جس میں ایف سی، سول انتظامیہ اور پاک فوج کی معاونت حاصل ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم خان ترین ،عطاء اللہ بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ریلیف نوید احمد ودیگر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اسلم خان ترین نے حالیہ برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی جانیوالی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ برفباری کے دوران لکپاس اور بولان تک قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی تھی جس سے پی ڈی ایم اے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے نہ صرف راستے کے لئے بحال کیا بلکہ وہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جبکہ قلات، ژوب، لورالائی،زیارت میں مجموعی طور پر ہزاروں خاندانوں کے لئے خوراک اور دیگر ریلیف ائٹم بجھوائے گئے ہیں جبکہ جبکہ شیلا باغ میں برف کو صاف کر نے کے ساتھ ساتھ نمک پاشی کا عمل بھی جاری ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ محدود وسائل اورافرادی قوت کے باوجود پی ڈی ایم اے نے ہر علاقے میںریسکیو اور ریلیف کے کام کو مقدم رکھتے ہوئے اقداما ت اٹھائے اس موقع پر صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حالیہ برفباری بلاشبہ بلوچستان کے خشک سالی کے خاتمے میں اہمیت کے حامل ہے تاہم برفباری کے باعث عارضی مشکلات درپیش ہوئی ہے جن سے نمبرد آزما ہونے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںجس میں ایف سی، پاک فوج کے جوان، سول انتظامیہ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا حالیہ برفباری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا جس میں پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کی وہ قابل ستائش ہیں اور اس حوالے سے ہماری پوری کوشش ہے کہ جہاں تک ہو سکے گا ہم اپنے وسائل رہتے ہوئے کسی بھی نا گہانی آفت میں اپنے صوبے کے عوام کو ریلیف پہنچاتے رہیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے احکامات جاری کئے کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں جہاں بھی عوام کو ضرورت ہو پی ڈی ایم اے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔