بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میں استقبال کیلئے تیاریاں جاری

بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب سے پیپلزپارٹی ایک بار پھر فعالیت کی جانب گامزن ہوجائے گی، احمد بٹ

پیر 16 جنوری 2017 21:52

بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میں استقبال کیلئے تیاریاں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد کے سلسلہ میں استقبال کیلئے تیاریوں جاری ، وہ 18جنوری کو دو روز ہ دور پر فیصل آباد آئیں گے، پیپلز ٹریڈڑز سیل کے سابق نائب صدر، جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران ریلوے روڈ آفتاب احمد بٹ نے بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے تیاریوںکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پنجاب سے پیپلزپارٹی ایک بار پھر فعالیت کی جانب گامزن ہوجائے گی ۔

فیصل آباد کے غیور عوام اور تاجر اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔جیالے اس بارتیر پر ووٹ ڈالنے ضرور نکلیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے تیاریوںکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے لخت جگر اورنوا سہ قائد عوم بھٹو کا فیصل آباد بار میں اپنے سیاسی کیریئر کے پہلے خطاب سے قبل ان کا زبردست استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پوری قوم نواز شریف خاندان کا مکمل احتساب چاہتی ہے یہ وقت بتائے گا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پنجاب بھر میں طوفانی دورے اور عوامی رابطہ مہم کیسے چلائیں گے۔ ن لیگ کے حواریوںکی نیندیں حرام ہوجائیںگی۔ احمقوں کی جنت میں رہنے والے لیگی مجنون 2018کی بجائے 2017میں تخت لاہورکا دھڑن تختہ ہوتا ہوا اپنی آنکھوں سے خود دیکھ لیں گے۔ فیصل آباد کے لاکھوں مزدور، کسان اور دیہاڑی دار لوگ ن لیگ کی ظالمانہ عوام دشمن پالیسیوں سے عاجر آچکے ہیں۔ غریبوں، کسانوں، مزدوروں، طالبعلموں، ٹیچروں، نرسوں اور نچلے طبقے کے محروم عوام کی امیدوں کا مرکز صرف پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو اور بھٹو ازم ہے۔