مولانا سلیم اللہ خان کا حادثہ وفات بہت بڑا المناک سانحہ ہے، مولانا سمیع الحق کا تعزیتی تقریب سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دینی مدارس کے نظام کو بیرونی اور داخلی لادین قوتوں کی جانب سے جو خطرات درپیش ہیں ایسے حالات میں وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کا حادثہ وفات بہت بڑا المناک سانحہ بن جاتا ہے، مولانا نے سالہا سال سے ان چیلنجوں کا بڑے تدبر اورحکمت عملی سے سامنا کیا اور تمام مدارس کو سازشوں کے منجدھار سے بخیر وخوبی نکال لائے، وہ نہ صرف دیوبندی مدارس بلکہ بریلوی ،اہل حدیث اور شیعہ مدارس کے تنظیموں اتحاد تنظیمات مدارس کے بھی سربراہ تھے، ان پر تمام مکاتب کے اعتماد کا بین ثبوت ہے ، مولانا سمیع الحق یہاں دارالعلوم حقانیہ کے وسیع دارالحدیث ایوان شریعت ہال میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں ہزاروں علماء طلبا اور فضلا حقانیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آغاز میں قرآن پاک کے درجنوں ختم ہوئے، ان کی روح پر ایصال ثواب کیا گیا، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مرحوم نے دارالعلوم دیوبند میں دیگر مشائخ کے علاوہ بانی جامعہ حقانیہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ سے بھی مختلف علوم و فنون میں استفادہ کیا، اپنے استاد سے انہیں والہانہ تعلق آخر تک برقرار رہا،حضرت شیخ الحدیث کو بھی نہایت عزیز تھے، وہ پاکستان میں ان کے زمانہ دیوبند کے قابل فخر تلامذہ میں سے تھے، اس لحاظ سے یہ سانحہ دارالعلوم حقانیہ کے لئے ذاتی سانحہ ہے، مولانا سمیع الحق اور دارالعلوم کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاق المدارس کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق نائب مہتمم نے کراچی جاکر جنازہ میں شرکت کی ،تعزیتی اجتماع دیگر اہل علم کی وفات پر بھی دعائے مغفرت کی گئی ملک کے استحکام عالم اسلام کی سلامتی اور سرخروئی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں، اجلاس میں دیگر اساتذہ اور علماء سے بھی مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا،جمعیت علماء اسلا کے مرکزی راہنماوں مولاناعبدالروف فاروقی ،مولاناحامد الحق حقانی سابق ایم این ائے،مولاناشاہ عبدالعزیز سابق ایم این ائے ،مولاناسید یوسف شاہ ،مولاناحبیب الرحمن درخواستی،مولانامیاں محمداجمل قادری،مولانامخدوم منظوراحمد،علامہ ظہیرالدین بابر،مولانامحمدعاصم مخدوم نے بھی حضرت شیخ الحدیث کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اورکہاکہ عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ان کی وفات سے پیداہونے والا خلاصدیوں بعد پوراہوگا

متعلقہ عنوان :