جدہ سے مسقط جانے والی عمان ائیر کی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 21:28

جدہ سے مسقط جانے والی عمان ائیر کی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) جدہ سے مسقط جانے والی عمان ائیر کی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جدہ سے مسقط جانے والی عمان ائیر کی پرواز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث پرواز کو ریاض میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔

(جاری ہے)

طیارے کے عملے نے مسافر کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم ائیرپورٹ پر پرواز لینڈ کرنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :