کوئٹہ ،ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 16 جنوری 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے بارونق علاقے جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار محمد نوید کو قتل کردیا جبکہ کچھ وقفہ کے بعد کلی دیبہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکار الطاف حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

اس طرح ایک گھنٹے کے اندر کوئٹہ میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا دونوں اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچائی گئی جہاںپر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔پولیس نے کوئٹہ شہر میں فائرنگ کے واقعات کے بعد ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی جبکہ فائرنگ کے بعد ان علاقوںمیں سر چ آپریشن کا بھی آغاز کردیا گیا ۔