وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کی وفات بہت بڑا المناک سانحہ ہے‘ مولانا سمیع الحق

پیر 16 جنوری 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام (س) اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دینی مدارس کے نظام کو بیرونی اور داخلی لادین قوتوں کی جانب سے جو خطرات درپیش ہیں ایسے حالات میں وفاق المدارس کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کی وفات بہت بڑا المناک سانحہ ہے، مولانا سلیم اللہ خان نے سالہا سال سے ان چیلنجوں کا بڑے تدبر اورحکمت عملی سے سامنا کیا اور تمام مدارس کو سازشوں کے منجدھار سے بخیر وخوبی نکال لائے۔

(جاری ہے)

دارالعلوم حقانیہ کے شریعت ہال میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مرحوم نے دارالعلوم دیوبند میں دیگر مشائخ کے علاوہ بانی جامعہ حقانیہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ سے بھی مختلف علوم و فنون میں استفادہ کیا، اپنے استاد سے انہیں والہانہ تعلق آخر تک برقرار رہا،حضرت شیخ الحدیث کو بھی نہایت عزیز تھے، وہ پاکستان میں ان کے زمانہ دیوبند کے قابل فخر تلامذہ میں سے تھے، اس لحاظ سے یہ سانحہ دارالعلوم حقانیہ کے لئے ذاتی سانحہ ہے۔

متعلقہ عنوان :