بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے، سخت سکیورٹی میں بلاول ہائوس لیجایا گیا

پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کر کے لاہور سے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی کے انتظامات بارے آگاہ کیا

پیر 16 جنوری 2017 21:40

بلاول بھٹو دبئی سے لاہور پہنچ گئے، سخت سکیورٹی میں بلاول ہائوس لیجایا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے لاہو رپہنچ گئے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور انہیں بعد ازاں سخت سکیورٹی حصار میں ہی بلاول ہائوس لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی لاہور آمد کے بعد پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ،جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن، چوہدری منظور ، مصطفی کھوکھر اور دیگر نے ان سے ملاقات کر کے 19جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک نکالے جانے والی ریلی کے انتظامات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔