شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے سکیم شروع کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

پیر 16 جنوری 2017 21:40

شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) سینٹ نے ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے سکیم شروع کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے قرارداد پیش کی کہ ’’ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے سکیم شروع کرے۔‘‘حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :