اسلام آباد ،ْٹیچر کے عشق میں مبتلا ساتویں جماعت کے طالب علم اسامہ نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی

پیر 16 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد ،ْٹیچر کے عشق میں مبتلا ساتویں جماعت کے طالب علم اسامہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ٹیچر کے عشق میں مبتلا ساتویں جماعت کے طالب علم اسامہ نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ساتویں جماعت کا طالب علم ٹیچر کے عشق میں مبتلا تھا اور سمجھانے پر خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق اسامہ نے مرنے سے قبل ٹیچر کے نام پر ایک خط لکھا تھا جو اس نے چھوٹے بھائی کو دے کر کہا کہ باہر جاکر 100تک گنتی گنوجب 100تک گنتی ختم ہوجائے تو یہ خط ٹیچرکو دے دینا۔ پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی نے باہر جاکر 50 تک ہی گنتی گنی تھی کہ گولی چلنے کی آواز آگئی۔

متعلقہ عنوان :