سینٹ نے بھارتی وزیراعظم کے بے بنیاد پروپیگنڈا پر بین الاقوامی ردعمل کو سراہنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی
بھارت پاکستان میں عدم استحکام کا خواہاں ہے ،ْ مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،ْاراکین سینٹ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھی حکمت عملی اپنانا ہوگی ،ْسینیٹر محسن عزیز
پیر 16 جنوری 2017 21:36
(جاری ہے)
ایوان زور دیتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم اور دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی‘‘۔
حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے قرارداد پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔اجلاس کے دور ان سینیٹر سحر کامران نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال جس کے نتیجے میں قیمتی پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں کو زیر بحث لائے۔ تحریک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر کے مسئلے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر گولہ باری کرتی ہے۔ بھارت کے جارحانہ عزائم ہیں اور وہ پاکستان میں دہشتگردی میں مصروف عمل ہے۔ اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کے عزائم پاکستان کے خلاف ہیں، وہ پاکستان میں عدم استحکام کا خواہاں ہے۔ سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ کراچی معاہدے کے تحت بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر باڑ نہیں لگا سکتا، مشرف دور میں بھارت نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر باڑ لگالی، مسئلہ کشمیر لڑائی سے نہیں مذاکرات سے حل ہوگا۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکا، بھارت ورکنگ بائونڈری پر گولہ باری اور فائرنگ کر رہا ہے، ہمیں مودی کی طرح جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، یہ صورتحال بھارت کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہے۔ سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور اقدامات سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، پاکستان کو عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھانا چاہیے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.