قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا گڈانی بلوچستان واقعہ سے متعلق اہم اجلاس میں متعلقہ حکام کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

پیر 16 جنوری 2017 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے گڈانی بلوچستان واقعہ سے متعلق اہم اجلاس میں متعلقہ حکام کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سمیت متعلقہ حکام کو آئندہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے اور گڈانی واقعہ کے بارے میںتفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بابر نواز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گڈانی واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی لیکن موسم کی خرابی کے باعث شرکت نہ سکے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے ۔ کمیٹی نے محنت و افراد ی قوت کے حکام کی جانب دی جانے بریفنگ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتوں کو بار بار نہ دہرایا جائے اور آئندہ احتیاط برتی جائے۔