حکومت سگریٹ کی غیر قانونی تیاری ،فروخت کے معاملے کا نوٹس لے ، سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،ْاراکین سینٹ کا مطالبہ
حکومت غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹس کی تیاری اور فروخت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے ،ْزاہد حامد
پیر 16 جنوری 2017 21:36
(جاری ہے)
اس کے اشتہارات بند کئے گئے‘ ٹیکس بڑھائے گئے‘ مضر صحت ہونے کی آگاہ پیدا کی گئی۔
پاکستان میں بھی کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔ کچھ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کے اشہارات کو روکا گیا ہے۔ سگریٹ پر ٹیکسوں کو بڑھانے سے غیر معیاری اور سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ ایسے سگریٹس انتہائی غیر معیاری ہوتے ہیں۔ حکومت اس معاملے کا جائزہ لے‘ سگریٹ بیس پرائس سے بھی کم میں مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سگریٹ کی غیر قانونی تیاری اور فروخت کا کام پچھلے سالوں سے بڑھ گیا ہے۔ کوئی ادارہ اس صورتحال کو مانیٹر نہیں کر رہا۔ اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، مذہب میں بھی نشہ حرام ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ ایف بی آر ڈاکو منٹڈ سیکٹر کے پیچھے پڑا رہتا ہے۔ ان ڈاکو مینٹڈ سیکٹر کو کوئی نہیں پوچھتا، ہر پیکٹ پر ایکسائز سٹیمپ ہونی چاہیے‘ کچھ این جی اوز غیر ملکی فنڈنگ کیلئے تعلیمی اداروں کو منشیات کے حوالے سے بدنام کرتی ہیں۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاکہ افغانستان میں 90 سے 120 کا پیکٹ 190 اور 220 کا بکتا ہے۔ سمگلنگ کا کافی انسینٹیو موجود ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدوں پر مشکل راستوں اور پورس بارڈر کی وجہ سے سمگلنگ ہوتی ہے۔ اینٹی سمگلنگ موبائل سکواڈ سگریٹ کی نقل و حمل روکنے کیلئے ٹرانسپورٹ چیک کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوداموں کو چیک کرنے کے لئے بھی ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں غیر قانونی سگریٹس پکڑنے کے 32 کیس سامنے آئے۔ گزشتہ سال 54 اور 2015-16ء میں 137 کیسز سامنے آئے جن میں 60 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور کئی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت اور سمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز کو زیادہ متحرک کیا جارہا ہے۔ سمندری راستوں سے سمگلنگ روکنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سگریٹ سازی اور فروخت کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام وقع کیا جارہا ہے۔ جون 2017ء تک سٹیمپ سسٹم نافذ ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.