خاتون سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق، پوتا زخمی

پیر 16 جنوری 2017 21:35

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سڑک عبور کرتے ہوئے پچاس سالہ خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق جبکہ اس کا دس سالہ پوتا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب سٹرک عبور کرتے ہوئے نورین بی بی سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا کرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسی جبکہ اس کا دس سالہ پوتا زبیر شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :