وزیراعلیٰ پنجاب نے نوا نکوٹ کے علاقے میں سرعام ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

پیر 16 جنوری 2017 21:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوا نکوٹ کے علاقے میں سرعام ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے کیونکہ قانو ن سے کوئی بالا تر نہیں۔ انہوںنے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رو رعایت نہیں ہو گی۔