Live Updates

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جعلی سٹنٹ ڈالنے کے معاملے کی فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا

چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل،سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پیر 16 جنوری 2017 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کویہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میوہسپتال میں دل کے مریضوں کوجعلی سٹنٹ ڈالنے کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جعلی سٹنٹ ڈالنے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی نے چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی آج ہی سے اپنے کام کا آغاز کرے اور ہر پہلو سے تحقیقات کرے اور سات روز کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے - وزیر اعلی نے غیر رجسٹرڈ وینڈرز کے ہسپتالو ںمیں داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئندہ سٹنٹ کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملنی چاہیے اورسٹنٹ کے حوالے سے اسی ماڈل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رائج ہے - صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :